پبی ۔اکبرپورہ کیمپ کورونہ میں جائیداد کے تنازعے پر دو فر یقین کے در میان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے جاں بحق افراد میں راہگیر اور دو سگے بھا ئی شامل ہیں
پولیس تھانہ اکبر پورہ کے علاقہ کیمپ کورونہ میں دو فر یقین ربنواز اورارشد کے در میان جائیداد کا تنازعہ تھا دو نوں فریقین کا آمناسا منا ہوا تو ایک دوسرے پر فا ئرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ربنواز کے دو بیٹے زاہد انوراور سعید انورموقع پر جاں بحق اور ربنواز ان کے دو بیٹے شاہد نواز حق نواز زخمی ہو گئے
دوسرے فریق کے ارشد ولد مختیار جاں بحق اور راہ گیر محمد ایاز ولدواصل ساکن کیمپ کورو نہ اکبر پورہ بھی جاں بحق ہوگیا زخمی ایل آر ایچ منتقل کر دیئے گئے ۔