فیصل آباد میں پیزا ڈلیوری بوائے سے لوٹ مار کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق جڑانوالا روڈ پر ڈاکوؤں نے پیزا ڈلیوری بوائےکو لوٹ لیا۔ ڈاکو ڈلیوری بوائے سے 3500 روپے اور 1000 روپے مالیت کا پیزا چھین کر فرار ہوگئے۔
ڈلیوری بوائے کی مدعیت میں 2 ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ 2 ماہ میں پیزا ڈلیوری بوائے سے لوٹ مار کی یہ چھٹی واردات ہے۔