مہلک وائرس کورونا سے ملک بھر میں مزید 11ہلاکتیں، مجموعی تعداد 6207ہوگئی 

 

اسلام آباد۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے اموات کی مجموعی تعداد 6207 ہوگئی

 خیبرپختونخوا میں کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا 67 نئے کیسز رجسٹرڈ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 35468 اور ملک بھر میں دو لاکھ 90 ہزار 829 ہوگئی۔

 ملک بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا سے مزید 11افراد چل بسے جس کے بعد مجموعی اموات 6207ہو گئیں جبکہ کورونا کے613نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 2لاکھ 90ہزار829 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار60 ہے۔ 

پنجاب 95 ہزار742، خیبرپختونخوا 35ہزار468، بلوچستان12 ہزار370، اسلام آباد15ہزار412، آزاد کشمیر2212 اور گلگت بلتستان میں 2565 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔