پنجاب کےکئی شہروں میں شدیدبارش،موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارش کے بعد موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ لاہور،فیصل آباد،شیخوپورہ،میانوالی،پاکپتن، اٹک سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ بارش کے باعث بجلی کے کئی فیڈر بھی متاثر ہوئے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

لاہورشہر میں رات گئے سے ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعرات کی صبح بھی جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق لاہور میں جمعرات کی صبح دس بجے تک تاج پورہ ميں 173 اورفرخ آبادميں 156ملی ميٹربارش ریکارڈ کی گئی۔لکشمی چوک ميں سب سیزيادہ 186ملی ميٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گلشن راوی ميں160،سمن آباد ميں163ملی ميٹربارش ريکارڈ ہوئی۔ پانی والاتالاب168،نشترٹاؤن میں165 ملی میٹر بارش ريکارڈ کی گئی۔

 ادھراٹک شہراور گردونواح میں بارش سیموسم خوشگوارہوگیا۔ پاکپتنمیں کہیں بونداباندی اور کہیں موسلادھاربارشوں کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ شیخوپورہ شہراورگردونواح میں تیزہواؤں کیساتھ بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد میں بھی موسلا دھار بارش نے موسم تبدیل کردیا۔

میانوالی شہراورگردونواح ميں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کا یہ سلسلہ  آئندہ 2 دن تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے۔

لاہور: چھت گرنے سے بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
بارش کیباعث کئی شہروں میں مختلف حادثات بھی ہوئے۔شیخوپورہ میں مریدکیروڑپربارش کے باعث مکان کی چھت گرنیسے2افرادجاں بحق اور7افرادزخمی ہوگئے۔

منڈی بہائالدین کیعلاقیپھالیہ میں بارش سیمدرسے کی چھت گرگئی جس سے ملبیتلیدب کرماں اور4بچیجاں بحق ہوگئے۔مدرسیکیکمریمیں امام مسجدکی فیملی رہائش پذیرتھی۔ فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا