کرونا وائرس ویکسین کی جلد ازجلد فراہمی کے لئے وفاقی حکومت نے اقدامات تیز کردئیے ہیں۔
ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق تجاویز مرتب کر لی گئی ہیں۔ ماہرین پر مشتمل نیشنل کویڈ ویکسین کمیٹی کی جانب سے مُلک میں ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے کام جاری ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے تجاویز وزیراعظم کو رواں ماہ پیش کی جائیں گی۔
وزارتِ صحت نےمزید بتایا کہ عالمی سطح پر تیار ہونے والے 10 ویکسینز میں سے 6 فیز 3 ٹرائلز کے مراحل میں ہیں۔کمیٹی کی جانب سے گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمونائیزیشن کے ساتھ اشتراک کی تجاویزپیش کی گئی ہے۔کمیٹی کی جانب سے حکومت کو ویکسین کی تیاری کے حوالے سے فنانسنگ کی بھی تجویزدی گئی ہے۔ ویکسین کےکلینیکل ٹرائلز کے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کی تجاویز بھی شامل ہے۔ ویکسین کی دستیابی پر یہ تمام متاثرہ افراد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔
وزارتِ صحت نےبتایا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے ویکسین کو ذخیرہ کرنےکےحوالے سے کولڈ اسٹوریج کی سہولت پر کام کرنے کی بھی تجویزہے