کراچی۔سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق کراچی کا ضلع غربی اس وقت پورے سندھ میں سب سے بڑا ضلع ہے، ضلع غربی کی آبادی 39 لاکھ 14 ہزار 757 ہے۔جبکہ ضلع کیماڑی موجودہ ضلع غربی کے علاقوں سائٹ، بلدیہ، کیماڑی کے علاقوں اور ہاربر سب ڈویژنز پر مشتمل ہو گا۔
سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی رکھنے کی تجویز بھی دی ہے
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے باقی اضلاع کے نام بھی ان کے مشہور علاقوں سے منسوب کیے جانے چاہئیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بتایا کہ کچھ وزراء نے خیرپور کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو اضلاع بڑے ہیں ان میں سے نئے اضلاع بنانے کی تجویز دی جائیں۔