اسلام آباد۔پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم کریں گے نہ ہی اس حوالے سے کسی بھی بات پر غور کیا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے نئے ترجمان زاہدحفیظ چودھری نے اپنی پہلی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم بیت المقدس کو بطور دارالحکومت فلسطینی ریاست کے حامی ہیں۔
پاکستان کا فلسطین سے متعلق بہت واضح موقف ہے،فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پاکستان فلسطین کے تنازعات کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہواہے،بھارتی حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،بھارتی افواج کے ہاتھوں شوپیاں میں تین کشمیریوں کے ماوائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں،
5 اگست 2019 کے یک طرفہ و غیر قانونی اقدامات کے بعد او آئی سی کے چار اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارنے کہا کہ پاکستان نے ہیومن رائٹس واچ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں دو مختلف گستاخانہ واقعات رونما ہوئے ہیں،پاکستان مسلسل بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ناروا سلوک پر عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرا رہا ہے،بھارتی حکومت ہندوتوا پالیسی پر گامزن ہے،گزشتہ دنوں توہین رسالت والی پوسٹ سوشل میڈیا پر کی گئیں،بھارت ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے یہ پوسٹ کی گئیں
،انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔
وزیر خارجہ کے دورہ چین کے دوران کورونا اور باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر بات ہو گی،وزیر خارجہ کے دورہ چین کا سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا کوئی تعلق نہیں
سینیٹر میر حاصل بزنجو انتقال کرگئے
کوئٹہ۔نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو انتقال کرگئے
ترجمان نیشنل پارٹی جان بلیدی کے مطابق میرحاصل بزنجو وفاقی وزیر بھِی رہے ہیں اور وہ گذشتہ کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔
جان بلیدی نے بتایا کہ حاصل خان بزنجو کو آج طبیعت کی خرابی کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کو کل خضدار میں سپرد خاک کیا جائے گا، میت خضدار میں ان کے آبائی گاؤں نال لے جائی جائے گی، نماز جنازہ کل شام 5 بجے نال میں ہی ادا کی جائے گی۔
ترجمان نیشنل پارٹی کے مطابق حاصل بزنجو کی میت کل صبح کراچی سے لے کرروانہ ہوں گے، میر حاصل بزنجو کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، دونوں ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ میر حاصل خان بزنجو گزشتہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار تھے تاہم ان کے مقابلے میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے سینیٹر میرحاصل خان بزنجو کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرحاصل خان بزنجو نظریاتی اورپاکستان سے محبت کرنے والے رہنما تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرحاصل خان بزنجو کی وفات جمہوریت اورملک و قوم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، وہ بلوچستان کے عوام کی ایک مقبول اور توانا آواز تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پْر نہیں کیا جاسکتا۔