اسلام آباد۔سابق صدر آصف زرداری نے کراچی روانگی کے وقت اے ایس ایف ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر آئیں گے اور ان کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کریں گے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کراچی روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچے تو ان کا سامنا اے ایس ایف ملازمین سے ہوا۔
اس موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ آپ کا گزارہ مشکل ہے وہ ایک بار پھر آئیں گے اور ان کی تنخواہ میں 50فیصد اضافہ کریں گے۔
آصف زرداری نے اپنے سکیورٹی اہلکاروں سے سوال کیا کہ ائرپورٹ اتنا ویران کیوں نظر آ رہا ہے؟۔ جس پر عملے نے جواب دیا کہ شاید کچھ فلائٹس کورونا کی وجہ سے بند ہیں
کراچی روانگی کے وقت سابق صدر کے ہمراہ آصفہ بھٹو بھی تھیں۔