محرم الحرام، خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع انتہائی حساس قرار

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔

پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع انتہائی حساس اور 7 اضلاع حساس ہیں، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان ریجنز حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ 35 ہزار سے زائد اہلکار محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پر مامور ہوں گے، علماء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امن کو یقینی بنائیں گے۔

ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس کے ساتھ خود بھی پر اعتماد ہوں، پولیس کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

آئی جی پی خیبر پختون خوا نے کہا کہ تخریب کاری کی کسی بھی کوشش کو پوری قوت کے ساتھ ختم کریں گے۔