پشاور۔ خیبر پختونخواہ کے محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ 13 سے 21 اگست تک 6 لاکھ سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کا رخ کیا، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں محکمہ سیاحت نے مرتب کردہ اعداد و شمار جاری کردیئے، لاک ڈان کھلنے کے بعد پختونخواہکے بالائی 6 اضلاع میں سیاح غیر معمولی تعداد میں پہنچے۔
محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ 13 اگست سے 21 اگست تک 6 لاکھ 27 ہزار 995 سیاحوں کی آمد ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق سوات میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 56 ہزار 400 سیاح آئے جبکہ 65 ہزار 350 سیاحوں نے مانسہرہ کا رخ کیا۔
محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ لوئر چترال میں 9 ہزار 800 اور لوئر دیر میں 3 ہزار 460 سیاح پہنچے، اپر دیر میں 3 ہزار 389 سیاحوں کی آمد ہوئی۔