ڈریپ کے ادویہ ساز کمپنیوں سے مذاکرات کامیاب، ادویات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)کے ادویہ ساز کمپنیوں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد فارما کمپنیز نے ادویات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 


 تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد فارما کمپنیز نے کرونا وبامیں دوائیں مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دوائیں مہنگی نہیں ہوں گی۔ 

ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دوائیں پرانی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ 


وزرات صحت کے ترجمان نے بتایا کہ فارما کمپنیز ڈی پی پی 2018 کے تحت بعض دواں کی قیمتیں بڑھا سکتی ہیں، فارما کمپنیز سالانہ سی پی آئی کے تحت قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ 


ان کا مزید کہنا تھا کہ فارماکمپنیز کو بعض دواں کی قیمتوں میں 7 تا 10 فیصد اضافے کا اختیار ہے، فارما کمپنیز کا ادویات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، دوائیں مہنگی نہ کرنے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔