حکومت کیلئے نوازشریف کو واپس لانا آسان کام نہیں، شیخ رشید

 

لاہور۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے اسحاق ڈار اور سلمان شہباز کو واپس نہیں لاسکے تو نوازشریف کو واپس لانا آسان نہیں ہے، مردہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اے پی سی ان کے گلے پڑے گی۔

 عمران خان اپنی 5 سالہ مدت پوری کریگا وہ نوازشریف کو باہر جانے اجازت دینے پر پچھتا رہا ہے۔ ایک سال کے بعد مریم نواز کو جو سگنل ملا ہے وہ شہباز شریف کو ٹھا کرکے لگا ہے، ریلوے میں صرف اسی کو تنخواہ ملے گی جو کام کرتے ہیں۔

ہفتہ کو ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شالیمارٹرین کے کرائے میں 25 اگست تک 10کمی کردیں گیا۔مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے، ریلوے میں صرف اسی کو تنخواہ ملے گی جو کام کرتے ہیں۔

 میرے دور میں ری اسٹرکچرنگ کے دوران ریلوے سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا۔حالانکہ بائیومیٹرک لگانے لگے تو انہوں نے لگنے نہیں دیا۔البتہ پنشن میں تاخیر ہورہی ہے کہ اس کیلئے کام کررہے ہیں، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ کہتے ہیں میرا تو سیاسی خانہ برباد ہے، پھر کسی اور کی سندھ میں کیوں حکومت ہے، اس لیے عمران خان پانچ سال پورے گا۔

مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ کسی کی بھی حکومت نہ رہے،مولانا فضل الرحمان جو چاہتے ہیں وہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے نہیں ملے گا۔

فضل الرحمان مولوی لا سکتا ہے لیکن مولوی لانے والوں کو بھی پتا چل گیا ہے ان سے کچھ نہیں ملے گا۔اے پی سی ان کے اپنے گلے پڑ سکتی ہے۔