حکومت کورونا کی مد میں ملنے والے 448ارب روپے کا حساب دے ،بلاول ہاؤس 

 

اسلام آبا۔بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ انوکھا لاڈلا اور اس کے وزرا گیدڑ بھبھکیاں اور سفارتی بڑھکیں مارناچھوڑدیں،کورونا وائرس کی مد میں ملنے والی 448 ارب عالمی امداد کا حساب دیا جائے۔


ملک میں وفاقی پارٹیوں کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے،نیب کو پی ٹی آئی کا ہتھیار بنایا دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ انوکھا لاڈلا اپنے وزرا میں گالیوں اور جھوٹ کے مقابلے کروا رہا ہے، انوکھا لاڈلا اور اس کے وزرا گیدڑ بھبھکیاں اور سفارتی بڑھکیں مارناچھوڑدیں۔

ترجما ن نے کہا کہ کورونا وائرس کی مد میں ملنے والی 448 ارب عالمی امداد کا حساب دیا جائے۔ترجمان نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے دور میں ملک پرقرضہ 15096 ارب روپے تھا پی ٹی آئی نے یہ قرضہ جات 43157 ارب پہنچا دیے۔


 ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی بار شرح نمو کو منفی دائرے میں لے گئی،ملک میں وفاقی پارٹیوں کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے،نیب کو پی ٹی آئی کا ہتھیار بنایا دیا گیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ گونتانامو میں اتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں جتنی نیب کی حراست میں ہوئی ہیں۔