بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری

 

اسلام آباد۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق ہدایات مسافروں کے علاوہ چارٹر پرائیوٹ ایئر کرافٹ پر بھی لاگو ہوں گی۔سی اے اے کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

نئی سفری پالیسی کی میعاد 21 اگست سے 31 اکتوبر تک ہو گئی۔ہدایت نامہ کے مطابق جہاز میں جراشیم کش اسپرے کیا جائے گا جب کہ حفاظتی سوٹ، دستانے، سرجیکل ماسک طیارے میں رکھے جائیں گے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ میں جہاز کے کپتان کی انتظامات پر تسلی لازم قرار دی گئی ہے۔یاد رہے کہ تین مارچ کو  سی اے اے نے کورونا وائرس سے روک تھام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے لیے 21 نکاتی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔


سی اے اے نے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا تھا کہ جہازکوجراثیم سے پاک اورمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پرکروانالازمی ہیں۔تمام ایئر لائنز کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ اپنی ویب سائٹس اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم کی موجودگی یقینی بنائیں۔

سی اے اے نے ہدایت کی تھی کہ دوران پروازتمام فضائی میزبان اورمسافروں کے لیے سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تھا