نواز شریف قومی ہیرو ہیں،ڈاکٹرز اجازت دیں تو واپس آجائینگے، احسن اقبال 

 

لاہور۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ،نواز شریف پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں،جب معالجین نے سرٹیفکیٹ دیا تو نواز شریف ایک دن ضائع کئے بغیر وطن واپس آ جائیں گے 


وزیراعظم عمران خان، صوبائی وزیر صحت اور مشیر صحت استعفیٰ دیں کہ ہم دھوکہ کھا گئے،یہ لوگوں کی بیماری پر بھی سیاست کرتے ہیں،انہوں نے ڈھٹائی کے ساتھ کلثوم نواز کی صحت پر تنقید کی اور پھر شرمندہ پھرتے رہے،آج حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ جنہوں نے بلے کو ووٹ دیا وہ بھی آپ کا جلوس نکالنے کیلئے تیار ہیں،جھوٹے کیس بنانے کا اختیار تو صرف نیب کے پاس ہے،نیب حکومت کے اشاروں پر چلتی ہے،این آر او کی تسبیح کی حقیقت قوم کے سامنے رکھیں کہ کس نے این آر او مانگا ہے۔


پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے سپر چیئرمین نیب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں حکومت نے دو سو صفحات ضائع کرکے رپورٹ شائع کی،حکومت رپورٹ کے پوسٹمارٹم سے بوکھلا گئی ہے،دو سال بعد حالات یہ ہیں کہ کہ ملک کی معیشت 7فیصد گر گئی ہے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنے کے بعد سرکلر ڈیٹ کیوں بڑھ گیا؟،ان کی باتوں پر تو شیطان بھی شرمندہ ہوتا ہوگا۔

 انہوں نے کہاکہ نواز شریف حکومت کی تسلی کے بعد علاج کے لئے بیرو ن ملک گئے،جب معالجین نے سرٹیفکیٹ دیا تو نواز شریف ایک دن ضائع کئے بغیر وطن واپس آ جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کی فیٹف میں چوری پکڑی،آپ فیٹف کی آڑ میں منی لانڈرنگ کا ایسا قانون بنا رہے تھے کہ کسی کو چھ ماہ کے لیے پکڑ ا جا سکتا ہے،یہ کالا قانون فیٹف کی ضرورت نہیں ہے 

حکومتی تکلیف ہمیں سمجھ آتی ہے،ان کو معلوم نہیں کہ معیشت کو کیسے چلانا ہے اور ان سے حکومت چل نہیں رہی،ان کو نواز شریف کا فوبیا ہو جاتا ہے،اگر حکومت سمجھتی ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا تو وزیراعظم،صوبائی وزیر صحت اور مشیر صحت استعفیٰ دیں۔نواز شریف حکومت کو دھوکہ دے کر گئے ہیں تو کیا عمران خان اپوزیشن میں تھے؟یہ بات کابینہ میں کہی گئی کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے عمران خان نے کہا کہ میں نے انہیں باہر جانے کی اجازت دینے کافیصلہ کیا،وزیر صحت نے نواز شریف کے علاج کی نگرانی کی،ڈاکٹر فیصل سلطان اس وقت حکومت میں مشیر ہیں جنہوں نے نواز شریف کی زندگی کو خطرات لا حق ہونے کی تصدیق کی۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بھارت ظلم ڈھا رہا ہے،خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے لیکن آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے نان ایشوز کو ایشو بنا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔