کورونا کیسز میں کمی؛ فعال مریضوں کی تعداد 10ہزار694 رہ گئی

 ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 10 ہزار 694 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار 694 ہوگئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 956 افراد کے ٹیسٹ ہوئے۔

کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 75 ہزار 836 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 235 ہوگئی۔