ن لیگ کی جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل ہوئی، فواد چوہدری

 

 وفاقی وزیر سائنس و تیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جھوٹ اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر تشکیل ہوئی۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر انہیں بیرون ملک نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔

 
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، ہم کیسے بلوائیں، یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر (ن) لیگ کی تشکیل ہوئی۔