بولان، ٹرک او رمسافر وین میں تصادم، 10افراد جاں بحق، 20سے زائد زخمی 

 


بولان۔بولان میں ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے

 بولان کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں ٹرک اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسیکو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی لاشوں اور زخمیوں کو وین کے حصے کاٹ کا نکالا گیا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سبی کے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔


جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔