ناران اور کاغان کے کئی ہوٹل کورونا کیسز سامنے آنے پر سیل

 

  مانسہرہ۔ ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر  کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کر دیے گئے۔

 

کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک بالاکوٹ،گڑھی حبیب اللہ مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لیے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ  47 افراد کے ٹیسٹ مثبت  آنے کی وجہ سے ان علاقوں میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری رہے گا۔