پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی مقبولیت کے بعد بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

 

 پشاور۔ پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کی مقبولیت میں اضافے کے بعد حکومت نے بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،روٹ پر 128تک بسیں چلائی جائیں گی۔

 پاکستان تحریک انصاف کا سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والا منصوبہ بی آر ٹی شروع ہوتے ہی عوام میں مقبولیت کی حدیں پار کر گیا۔ مسافروں کا آئے روز رش بڑھنے لگا۔

 حکومت سے مزید بسیں چلانے کا مطالبہ کر دیا۔ 69 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جانے والا پاکستان تحریک انصاف کا پشاورمیں میگا منصوبہ بی آر ٹی 13اگست کو عوام کیلئے کھول دیا گیا جس کے بعد اس میں عوام کا ایک رش لگ گیا۔


 بی آر ٹی بس اسٹیشن پر جہاں لمبی قطاریں نظر آنے لگیں وہیں بسوں میں بھی کھڑے ہونے کی جگہ تک نہ رہی۔ صرف دو ہفتوں میں ہی عوام نے حکومت سے بسوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔