ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار188 رہ گئی

 

 

 ملک بھرمیں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 10 ہزار188 رہ گئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 496 نئے کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار261 تک جا پہنچی۔ ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد صرف 10 ہزار188 ہے اورملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار829 ہوگئی۔


 
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار284، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار233، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 35 ہزار 766، بلوچستان میں تعداد 12ہزار 527، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15515 ، آزاد جموں وکشمیر 2254، گلگت میں 2682 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں اب تک 24 لاکھ 63 ہزار 513 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار655 ٹیسٹ کیے گئے۔ ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 115 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے،  ملک بھرمیں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار 163 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔