اسلام آباد۔ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و ریکوری یونٹ مرزا شہزاد اکبر کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
مرزا شہزاد اکبر کی تقرری کے خلاف سید پرویز ظہور ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وزیر اعظم چیئرمین نیب،مرزا شہزاد اکبر سمیت کیبنٹ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 22 جولائی کو مرزا شہزاد اکبر کی تقرری کا دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے درخواست میں مرزا شہزاد اکبر کی تقرری پر سوالات اٹھا چکے ہیں
درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مرزا شہزاد اکبر اپنی تقرری میں سیاسی اثرورسوخ کو استعمال کررہے ہیں۔ آئین بلا امتیاز اور بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے
عدالت وزیراعظم کے مشیر برائے درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب و ریکوری یونٹ مرزا شہزاد اکبر کی تقرری کالعدم قرار دینے کے ساتھ ساتھ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرے