لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پب جی گیم کے باعث ایک اور نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کا رہائشی بیس سالہ نوجوان ہر وقت گیم کھیلتا تھا، آج اس نے اچانک سے کمرہ بند کر کے خود کو گولی مار لی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل لاہور میں پب جی گیم میں ہارنے کی وجہ سے ایک نوجوان نے خود کشی کر لی تھی۔
پولیس کے مطابق بیس سالہ نوجوان نے پب جی گیم ہارنے پر پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔
ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ پنجاب سوسائٹی کی حدود میں بیس سالہ نوجوان نے پب جی میں ہارنے کی وجہ سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔
اس سے پہلے بھی لاہور میں ہی دو نوجوان ’’پب جی’’ کی وجہ سے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں۔