کراچی۔پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔
سوموار کو دائردرخواست میں موقف اپنایاگیا کہ ضلع غربی کی تقسیم اور ضلع کیماڑی کا قیام غیرآئینی ہے۔
ضلع کیماڑی کی تقسیم سے پہلے مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی۔
عامر لیاقت نے ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ کیماڑی ضلع کی تقسیم کو غیرقانونی قرار دیا جائے ۔
گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میری پٹیشن کو وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، بڑی منصوبہ بندی سے حکومت سندھ کام کر رہی ہے،