کراچی۔کراچی کوایک مرتبہ پھراسلحے سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، کراچی پولیس نے اہم نکات پرمشتمل سفارشات تیار کرلیں،
کل کراچی میں ایپکس کمیٹی کااجلاس منعقد کیا جائے گاجس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مکمل بریفنگ دیں گے۔
غیرقانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے اہم تجازیزتیارکرلی گئیں، پولیس نے شہرقائدمیں 4 بڑے ویپن ڈیٹکٹر اسکینر لگانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت پہلا اسکینر حب،دوسرا سپرہائی وے اور تیسرانیشنل ہائی وے پر لگایا جائے گا۔
چوتھااسکینرکراچی ریلوے سٹیشن کے خارجی راستے پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 4بڑے راستوں کے علاوہ35 اہم راستوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔
کسی بھی اسلحہ ڈیلرسیچیک اینڈبیلنس کااختیارپولیس کے پاس نہیں، اسلحہ ڈیلرقانونی اسلحے کے ساتھ غیرقانی اسلحہ بھی لے آتے ہیں۔ قیدیوں کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی سفارش سندھ حکومت کوارسال کردی گئی۔