2سال کے دوران حکومتی قرضہ میں 45فیصد اضافہ 

 

اسلام آباد۔پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرض میں 45فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی جاری کردہ نئی دستاویز کے مطابق 2سالوں میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کے 87فیصد کے برابر ہوگیا جبکہ قرض میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے لیا گیا قرض ہے۔

 دوسری جانب قانون کے مطابق حکومتی قرض جی ڈی پی کے 60فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ 

واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن)کے دور میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کا تقریبا 73فیصد تھا۔