ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 9 ہزار 31 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 450 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد2 لاکھ 93 ہزار 711 تک جا پہنچی ہے۔ فعال کیسزکی تعداد 9 ہزار 31 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 425 ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید 9 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6ہزار 255 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 456 ہو گئی، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 391 ، کے پی میں 35796، بلوچستان میں 12560، اسلام آباد میں 15531 ، آزاد جموں و کشمیر 2257 اور گلگت بلتستان میں 2720 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 231 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 87 ہزار 744 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے جن میں سےایک ہزار 128 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔