ساہیوال۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عباداللہ اور رضااللہ شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان سے گرنیڈز، پستول، گولیاں اور کیش برآمدہوا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد ساہیوال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔