چارسدہ۔ چار سد ہ کے علاقے شب قدر میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق محرم الحرام کے مو قع پر شبقدر پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہو ئے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد، 2آئی ای ڈی،3دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔ دہشتگردوں سے تین افغانستان کے سم جیکٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں میں ایک دہشتگرد کمانڈر کا سہولت کا ر بھی ہے، دہشتگرد محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کے منصوبوں کی پلاننگ کر رہے تھے جبکہ تھانے پر حملے کیلئے ایک خود کش بمبار بھی تیار کیا تھا جو سروکلے اور شبقدر پولیس کو نشانہ بنا نا چاہتا تھا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔