تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہو گا، وفاقی وزیر شفقت محمود 

 

 اسلام آباد۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں نیشنل کوآرڈینیٹر محمودالزمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا تعلیمی اداروں میں زیادہ ہجوم والی سرگرمیوں سے گریز کیا جا ئے۔

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھاکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہو گا، سکول،کالجز، یونیورسٹیز کو روٹیشن کی بنیاد پر کھولا جائے گا، تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے قبل ایس او پیز پر عمل کی تیاری یقینی بنائیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق دو طرح کی چیلنج درپیش ہیں، تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد ہیلتھ گائیڈ لائنز پر کیسے عمل کیا جائے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق غور کر رہی ہے،  سکول،کالجز،یونیورسٹیز کو روٹیشن کی بنیاد پر کھولا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے قبل ایس او پیز پر عمل کی تیاری یقینی بنائیں، کورونا روکنے کے لیے کوروناٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریکنگ ناگزیرہے، علامات کے حامل اساتذہ، طلبا، عملے کی فوری ٹیسٹنگ سود مند ہوگی۔