آلو بخارا،عمدہ غذاکیساتھ دوا بھی ہے 

 

پشاور۔آلْو بخارا یا آلوچہ ایک خوش ذائقہ پھل ہے جو حیاتین(وٹامن) کا خزانہ ہے۔اس پھل کی ایک بڑی خوبی اس کا قبض کشا اور زود ہضم ہونا ہے۔

قدرت نے اس قرمزی رنگت والے پھل کو خوب نما بنایا ہے۔ یہ پھل نشاستہ دار اجزا کے علاوہ کیلشیم، پوٹاشیم، فلورین، فاسفورس، امینو ایسڈ، گلوکوز کی وجہ سے صحت بخش اور جسم کے لئے مفید ہے۔

آلو بخارے میں وٹامن اے، بی بھی پائے جاتے ہیں، لیکن یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ آلو بخارے کا مزاج سرد تر ہوتا ہے اور یہ معدہ کی تیزابیت دْور کرنے کے لئے انتہائی مفید پھل ہے۔

 آلو بخارا معدہ کی سختی، جلن اور اْپھارہ دْور کرتا ہے، بھوک لگاتا ہے۔ اسے جگر کی گرمی، ہاتھ پاؤں کی جلن ختم کرنے کے ساتھ ساتھ طبیب اور حکیم چڑچڑا پن دْور کرنے میں بھی مددگار بتاتے ہیں۔