بھارت سے کراچی آئے ماہرینِ صحت نے پاکستان کو بھارتیوں کے لیے محفوظ قرار دے دیا۔
تیرہویں سارک ای این ٹی کانفرنس میں بھارت سے 5 ماہرینِ صحت نے شرکت کی۔
پروفیسر کے پی موروانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اتنا ہی محفوظ ہے جتنا بھارت کا کوئی اور شہر، پاکستانی اتنی مہمان نوازی کرتے ہیں کہ شرمندگی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والدین سندھ سے ہجرت کر کے گئے تھے، آج اپنی جنم بھومی پر واپس آیا ہوں۔
پروفیسر پاٹل کا کہنا ہے کہ 2006ء میں ڈیڑھ گھنٹے میں بمبئی سے کراچی آ گئے تھے، اس بار ممبئی سے کراچی بحرین کے راستے آنے میں 12 گھنٹے لگے۔
بھارتی ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں آ کر اردو بولنے اور سننے سے کان سیراب ہو رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے عوام اور ماہرین کے ملنے کے مواقع بڑھائے جائیں۔
کانفرنس میں افغانستان سمیت سارک ممالک اور دنیا بھر سے 30 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی ہے۔