زیادہ پپیتا کھانےسے صحت پر ہونے والے نقصانات ؟

پپیتا ناصرف خوش ذائقہ پھل ہے بلکہ افادیت کے اعتبار سے بھی اس کا شمار بہترین پھلوں میں کیا جاتا ہے۔

قدرت نے پپیتے میں اینٹی آکسیڈینٹ، فائبر اور وٹامنز کی بھرمار رکھی ہے، جو ناصرف جلدِ کیلئے ضروری ہوتے ہیں بلکہ یہ قوت مدافعت کو بھی مضبوط بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔ 

تاہم یہ بات سب کو ہی معلوم ہے جسم میں کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کیلئے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

پیٹ کی خرابی

پپیتے میں فائبر کی بھرپور مقدار کے ساتھ ساتھ ایک ہاضمہ انزائم بھی پایا جاتا ہے جسے پاپین کہتے ہیں جو جسم میں پروٹین کو توڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

اسے ایک خاص مقدار میں کھایا جائے تو کھانا ہضم کرنے کیلئے بہترین ہے اور اگر ضرورت سے زیادہ اس کا استعمال کیا جائے تو یہ پیٹ خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

الرجی

پپیتے میں موجود  پاپین بہت سے لوگوں کو نہیں بھاتا جس کی وجہ سے وہ کسی نہ کسی الرجی کا شکار ہو جاتے ہیں، خاص طور پر یہ پھیپھڑوں پر اثر دکھاتا ہے، الرجی کی علامات میں خارش، سوجن اور سانس میں دشواری بھی ہو سکتی ہے۔

شوگر کی سطح کو کم کرنے کا سبب

پپیتا ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بہترین ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے لیکن اگر اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو  یہ پریشانی کاسبب بھی بن سکتا ہے۔