امن طاقت سے نہیں آتا، افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہے، شاہ محمود 

 

اسلام آباد۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر امن طاقت سے آتا تو 41سال کا عرصہ کم نہیں تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان طالبان نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات سود مند رہی اور طالبان وفد کے ساتھ گفتگو دوحہ میں امن معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق ہوئی۔

 افغانستان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ اگر امن طاقت سے آتا تو 41سال کا عرصہ کم نہیں تھا۔

 افغان وفد نے دوحہ امن معاہدے پر عملدرآمد میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ہے جبکہ لویہ جرگہ کا انعقاد بھی مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

 پاکستان کی کوشش ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کو جلد آگے بڑھایا جائے۔