شمالی وزیر ستان، زمین تنازعہ پر 2بھائیوں میں فائرنگ، خاتون اور تین بچے جاں بحق 

 

شمالی وزیرستان۔شمالی وزیرستان  کے نواحی علاقے  ایپی میں زمین کے تنازعہ پر بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

میر علی کے علاقے ایپی میں دو بھائیوں کا زمین کے معاملے پر جھگڑا تھا اور اس معاملے پر دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے ایک بھائی، اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ دوسرے بھائی کی بیوی اورایک شخص زخمی ہوگئے، زخمیوں کو میر علی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا تاہم علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔