ملک میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق،445 نئے کیسز  رپورٹ

 

اسلام آباد۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے جبکہ 445 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 445 کورونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 مریضوں نے دم توڑا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا سے کل اموات 6274ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہے، اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 561 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 114 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سندھ میں کورونا سے 2 ہزار 338 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب میں 2 ہزار 193، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 249، اسلام آباد میں 175 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 مریض، اور آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 61 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 441 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 35 ہزار 778 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1 ہزار 76 مریض زیر علاج ہیں۔