عالمی برادری بھارت کو کشمیر کیخلاف جرائم سے روکے، پاکستان 


ا سلام آباد۔ پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کیخلاف جرائم سے روکا جائے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جاحیت جاری ہے۔غیرانسانی لاک ڈاؤن کو 388 دن ہو گئے۔

 جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید4 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر سے لاک ڈاوَن ختم کرے اورمقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کورہا کرے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان وفد کا دورہ پاکستان افغانستان کی طرف سے مثبت اقدام تھا۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی افغان امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کو ٹیلیفون کیا۔وزیراعظم نے افغان مسئلہ کے سیاسی حل اور افغان فریقین کے مابین مذاکرات پر زور دیا۔

 پاکستان پائیدار امن کے لیے افغان عوام پرمشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بارے میں بھارتی ایجنسی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔