گوجرانوالہ۔ گوجرانوالہ میں 4سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، معصوم ماہم صبح گھر سے غائب ہوئی، ورثاء کو مسجد کے واش روم سے ملی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
گوجرانوالہ میں تھانہ علی پور چٹھہ کے علاقہ میں کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، چار بچی کی لاش قریبی مسجد کے واش روم سے ملی۔
چار سالہ بچی ماہم صبح گھر سے غائب ہوئی تھی۔ورثاء نے بچی کی تلاش کی تو ماہم کی لاش ملی۔
پولیس نے ورثاء کی نشاندہی پر ملزم رضوان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ملزم رضوان بچی کا قریبی رشتہ ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ معصوم بچی کی لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔
لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہم کو قتل کرنے والے ملزم کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی معصوم سے زیادتی اور قتل کرنے کی جرات نہ کرے۔