پشاور.پشاورچڑیا گھر میں افریقین ٹائیگر یس کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش نے چڑیا گھر کی رونق میں اضافہ کردیا۔
پیر کے روز خوشگوار موسم میں شہریوں کی بڑی تعداد نے چڑیا گھرکا رخ کیا۔پشاور کے چڑیا گھر میں 2 نئے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر کی رونق میں اضافہ ہو گیا ہے اور چڑیا گھر میں افریقین ٹائیگریس کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر پشاور کے مطابق بچے تندرست اور صحت مند ہیں۔ کچھ دنوں بعد عوام کو دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ پشاور چڑیاگھر میں 7 ماہ کے دوران 24 جانور اور 400 پرندے پیدا ہوئے‘نئے مہمانوں میں نایاب نسل کے جانور بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب خوشگوار موسم میں شہریوں کی بڑی تعداد نے پیر کے روز پشاورچڑیا گھر کا رخ کیاتاہم انہیں ٹائیگریس کے بچے دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔