وفاقی حکومت کا زیروریٹڈ صنعتوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان 

 

اسلام آباد۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے زیروریٹڈ صنعتوں کے لیے رعایتی بجلی کے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

 مشیر تجارت نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ زیرو ریٹڈ صنعتوں کے لیے بجلی ٹیرف پر اجلاس ہوا اس دوران 5زیرو ریٹڈ صنعتوں کو 7.5سینٹ فی یونٹ پر بجلی دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اگلے سال جولائی اور اگست کیلئے 7.5 سینٹ اور بعد میں 9 سینٹ فی یونٹ بجلی ملے گی، اگست کے بعد بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ زیرو ریٹڈسیکٹر کو گیس 6.5ایم ایم بی ٹی یو میں فراہم کی جائے گا، ایکسپورٹرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔