بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے منقولہ اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
حکومت سونا، نقدی اور دیگر اثاثوں پر سی وی ٹی عائد کرنے کی خواہش مند تھی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔
اس کے برعکس، ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس سے حکومت کو 10 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔