پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کااعلان کردیا۔

 قومی ایئرلائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نیا پیکیج متعارف کرادیا۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 کلو سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 7400 روپے جب کہ دو طرفہ کرایہ 13500کر دیا گیا۔ 

ترجمان پی آئی اے نے بتایا 35 کلوسامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8400 روپے اور دو طرفہ کرایہ 15000روپے ہوگا۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرکشش کرایوں سے لوگ سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے اندرون ملک کرائےفوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

قومی ائیرلائن کے بعد دیگر نجی ائیرلائنز نے بھی اپنے کرایوں میں کمی کی ہے۔