مسلم ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا

 

واشنگٹن۔مسلم ملک کوسوو نے بھی اسرائیل کو بحیثیت ریاست تسلیم کر لیا۔جلد ہی تل ابیب سفارتی تعلقات قائم ہو جائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یورپ کی جنوب ایشائی جمہوریہ کوسووا اور اسرائیل نے باہمی سفارتی تعلقات استوار کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

 کوسووا نے بھی اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لاتے ہوئے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کوسوا اور سربیائی حکام کی موجودگی میں یہ اعلان بھی کیا کہ سربیا اور کوسوا نے معاشی تعلقات استوار کرنے پر بھی راضی ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے دو روزہ ملاقاتوں کے بعد سربیا کے صدر الی سکندر وک اور کوسووا کے وزیر اعظم آوداللہ ہوتی نے سرمایہ کاری کے حصول اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر متنوع معاشی منصوبوں پر تعاون کے لیے اتفاق کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ حال ہی میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے والا ملک سربیا، اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سربیا کے صدر اور میرے دوست کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

نیتن یاہو کے بہ قول سربیا کے سفارتخانے کو یروشیلم منتقل کرنے کے فیصلے پر اگلے پرس جولائی میں عمل درآمد ہو گا۔کوسوو کی 93 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے تاہم کوسوو ایک سیکولر سٹیٹ ہے جہاں تمام شہری آئین کے سامنے برابر ہیں۔