بنگلہ دیش کی مسجد میں دھماکہ، 12 نمازی شہید، 25 زخمی

ڈھاکہ. بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی جامع مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکہ کا ہوا اور آگ بھڑک اٴْٹھی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔

دھماکے میں شدید زخمی 38 نمازیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں 12 نمازیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جب کہ 25 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا اور اسی اخراج کے باعث دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مسجد کی لائٹیں بند کیں ایئر کنڈیشنر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

صوبائی حکومت نے مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مسجد کی تعمیر نو کا حکم دیدیا