گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
گوجرانوالہ کے علاقے پاسبان کالونی میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر 17 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس کا سوتیلا باپ کئی دفعہ اسے زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے ملزم گلزار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چالیس سالہ گلزار سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔