لاہور۔گجر پورہ خاتون زیادتی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم کے دوست شفقت نامی شخص کو گرفتار کرلیا، گرفتار شفقت نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجر پورہ خاتون زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، لاہور پولیس نے شفقت نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔
وقارالحسن نے اپنے بیان میں شفقت نامی شخص کی نشاندہی کی تھی، وقار الحسن کے مطابق گرفتارملزم شفقت مرکزی ملزم عابد کادوست ہے، دونوں مل کر وارداتیں کرتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم شفقت کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایاجارہاہے جبکہ شفقت نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
اس سے قبل کیس کے ملزم وقارکے برادرنسبی عباس نے بھی شیخوپورہ میں پولیس کو گرفتاری دی تھی۔
عباس نے ویڈیو بیان میں جرم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں،خودکوپولیس کے سامنے پیش کر رہا ہے،امیدہے پولیس ناجائزنہیں کرے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عباس زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کیساتھ رابطے میں تھا جبکہ وقار نے گزشتہ روز عباس کو زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کا ساتھی قرار دیا تھا۔