لاہور: موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم شفقت کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں موٹروے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے ملزم شفقت کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
پولیس نے عدالت کوبتایا کہ واقعے کا مقدمہ خاتون کے عزیز سردار شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ گوجرپورہ میں درج مقدمے میں اس سے قبل 376 اور 392 دفعات لگائی گئی تھیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس پر مختصر کارروائی کے بعد ملزم شفقت کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔