فیصل آباد میں 2 خواجہ سراؤں کواغوا کرکے بہیمانہ تشدد اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں کے اغوا، تشدد اور زیادتی کا واقعہ ڈیجکوٹ میں پیش آیا۔
متاثرہ خواجہ سراؤں نے تھانے میں پیش ہو کر بتایا کہ وہ پنواں کے علاقے میں ایک دربار پر منعقدہ میلے میں رقص کے لیے گئے تھے جہاں انہیں اغوا کرلیا گیا اور ملزمان نے انہیں نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ بہیمانہ تشدد بھی کیا۔
پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں کے چہرے اور جسم پر تشدد کے تشدد کے نشانات موجود ہیں، میڈیکل ٹیسٹ کے لیے کارروائی کی جارہی ہے اور رپورٹ ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔