ڈی ایس پی چمکنی کے مطابق پشاورموٹروے ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اورملزم کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ناکہ بندی پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے پستول، 40 بندوقیں اور 5 ہزار کاتوس برآمد کرلئے گئے، اور اسلحہ اسمگلر کو گرفتارکرلیا جس کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے، ملزم کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔