ایس پی صدر عبدالسلام خالد کے مطابق تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، جب کہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 40 عدد رائفل اور 10 ہزار کارتوس برآمد کرلئے، جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔